امریکی سینیٹر اور ممدانی کے قریبی اتحادی برنی سینڈرز نے ان سے میئر کے عہدے کا حلف لیا

مریکی سینیٹر اور ممدانی کے قریبی اتحادی برنی سینڈرز نے ان سے میئر کے عہدے کا حلف لیا

Editor News

نیو یارک سٹی: نئے سال کے پہلے دن، 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ رہنما زہران ممدانی نے سٹی ہال کے باہر ہزاروں نیو یارکرز کی موجودگی میں عوامی طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ممدانی کی تقریب میں آمد بھی منفرد رہی، جہاں وہ ایک روایتی پیلی ٹیکسی (Yellow Taxi) میں سوار ہو کر پہنچے۔

امریکی سینیٹر اور ممدانی کے قریبی اتحادی برنی سینڈرز نے ان سے میئر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب کا آغاز کانگریس وومن ایلگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (AOC) کے خطاب سے ہوا، جنہوں نے اس دن کو نیو یارک شہر کے لیے ایک “نئے دور کا آغاز” قرار دیا۔

تقریب کے دوران مشہور گلوکارہ لوسی ڈیکس نے “Bread and Roses” گایا، جو مزدوروں کی تحریک کا ایک علامتی گیت ہے۔

میئر ممدانی کے ساتھ ساتھ پبلک ایڈووکیٹ جماؤنے ولیمز اور کنٹرولر مارک لیون نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

مارک لیون سے اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے حلف لیا۔

جماؤنے ولیمز کو تین ایسے تارکین وطن نیو یارکرز نے خوش آمدید کہا جو امیگریشن سسٹم سے متاثر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ولیمز نے ہمیشہ مظلوموں کے دفاع کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔

سخت سردی کے باوجود ہزاروں شہری براڈوے پر منعقدہ ایک “بلاک پارٹی” میں شریک ہوئے تاکہ نئی انتظامیہ کا استقبال کر سکیں۔ میئر ممدانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا:”یہ حلف برداری اس تحریک کا جشن ہے جو ہم نے مل کر کھڑی کی ہے۔ محنت کش نیو یارکرز ہمارے ایجنڈے کا مرکز ہیں اور ہم انہیں سٹی ہال میں سیاست کے اس نئے دور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *