Mayor Zohran Mamdani Attends Ramadan Qawwali Night

فن اور عقیدت: سامی برادرز نے اردو، فارسی اور پنجابی کلام کے ذریعے حاضرین پر وجدانی کیفیت طاری کر دی

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر زہران مامدانی نےاپنی اہلیہ راما دووجی کے ہمراہ بروک لین میں منعقدہ ایک پُروقار محفلِ قوالی میں شرکت کی۔ اس تقریب کی میزبانی عالمی شہرت یافتہ ‘سمی برادرز’ (Saami Brothers) نے کی

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے منعقدہ اس محفل کا آغاز ‘نیت’ اور دعائیہ کلمات سے ہوا، جس میں قوالی کے ذریعے صوفیانہ کلام پیش کیا گیا۔

میئر زہران مامدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نیویارک جیسے کثیر الثقافتی شہر میں مختلف کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

فن اور عقیدت: سامی برادرز نے اردو، فارسی اور پنجابی کلام کے ذریعے حاضرین پر وجدانی کیفیت طاری کر دی، جس سے نیویارک کی شام روحانیت کے رنگ میں رنگ گئی۔

میئر اور ان کی اہلیہ کی اس تقریب میں موجودگی کو شہر میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب مکالمے کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں نیویارک اور پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *