نیو یارک | عاطف خان
نیو یارک سٹی کے سوشلسٹ میئر الیکٹ، زوہران ممدانی، نے ملک بھر میں یونین ورکرز کی ہڑتال کے پیش نظر اپنے فالوورز سے سٹاربکس (Starbucks) کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
سٹاربکس کے باریستا (Baristas) نے معاہدے کے تعطل کے درمیان جمعرات کو غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کی، اور سوشلسٹ ڈیموکریٹ ممدانی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ہڑتال کے دوران سٹاربکس جانے سے گریز کریں۔
زوہران ممدانی نے جمعرات کی شام ‘X’ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:
“ملک بھر میں سٹاربکس کے ورکرز ایک غیر منصفانہ لیبر پریکٹسز (Unfair Labor Practices) ہڑتال پر ہیں، اور ایک منصفانہ معاہدے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ جب تک ورکرز ہڑتال پر ہیں، میں کوئی سٹاربکس نہیں خریدوں گا، اور میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی اس میں شامل ہوں۔”
مامدانی نے اپنے حامیوں سے ہڑتال کرنے والے یونین باریستا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سٹاربکس کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ ملک گیر واک آؤٹ ختم ہونے تک اس کافی چین سے گریز کریں۔
ممدانی کی یہ کال ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنے نئے حاصل کردہ سیاسی اثر و رسوخ کو کس طرح استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ زوہران ممدانی نے نیو یارک والوں کو مفت بسیں، کرایہ منجمد کرنے (rent freeze) اور مفت چائلڈ کیئر کی سہولیات دینے کا وعدہ کیا ہے۔
