نیویارک اسکول انتظامیہ کااعلان: برفانی طوفان کےباوجود تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا

طلبہ اور عملہ اس بات کے لیے تیار رہیں کہ کلاسز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Atif Khan

نیویارک سٹی: میئر زہران ممدانی نے جمعہ کو واضح کیا ہے کہ پیر کے روز متوقع شدید برف باری کے باوجود اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل نہیں ہوں گی۔ طلبہ اور عملہ اس بات کے لیے تیار رہیں کہ کلاسز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

نیویارک سٹی پبلک اسکولز کے چانسلر کمار سیموئلز نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 14 انچ تک برف باری کی پیشگوئی کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کہ اسکولوں میں بچے خود حاضر ہوں گے یا ‘ریموٹ لرننگ’ (آن لائن) کے ذریعے پڑھیں گے، اتوار کی دوپہر 12 بجے تک کیا جائے گا۔

ماضی میں آن لائن سسٹم میں آنے والی تکنیکی خرابیوں کے حوالے سے چانسلر نے یقین دہانی کرائی کہ:ریموٹ لرننگ سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

اس نظام کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے، جو اب ایک منٹ کے اندر 10 لاکھ طلبہ کے بیک وقت لاگ ان ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میئر ممدانی اور چانسلر سیموئلز نے وضاحت کی کہ حالیہ برسوں میں تعلیمی کیلنڈر میں نئی تعطیلات شامل کرنے کی وجہ سے اب ‘سنو ڈیز’ (برف باری کی چھٹیوں) کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

نیویارک سٹی نے 2020 سے برف باری پر اسکول مکمل بند کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔

2021 میں یہ پالیسی اپنائی گئی کہ کسی بھی بڑے موسمی بحران کی صورت میں نظام کو فوری طور پر آن لائن منتقل کر دیا جائے گا۔

اتوار کو ہونے والی ‘پبلک اسکولز ایتھلیٹک لیگ’ (PSAL) کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے NYC311، محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز کو چیک کرتے رہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *