نیویارک(ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر زوہران ممدانی بدھ کے روز باضابطہ طور پر شہر کے تعلیمی نظام کے لیے نئے چانسلر کے نام کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق، ڈسٹرکٹ 3 کے موجودہ سپرنٹنڈنٹ قمر سیموئلز (Kamar Samuels) کو ملک کے سب سے بڑے اسکولی نظام کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
قمر سیموئلز کا نیویارک سٹی پبلک اسکول سسٹم کے ساتھ تعلق تقریباً 20 سال پرانا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات برونکس (Bronx) میں ایک پرائمری اسکول ٹیچر کے طور پر کی۔ وہ کمیونٹی اسکول ڈسٹرکٹ 23 کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور پھر بروکلین میں ڈسٹرکٹ 13 کے سپرنٹنڈنٹ رہے۔
فی الوقت وہ مین ہٹن میں ڈسٹرکٹ 3 کے سپرنٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سینیٹر جان لیونے قمر سیموئلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:”ملک کے سب سے بڑے تعلیمی نظام کی باگ ڈور سنبھالنے پر قمر سیموئلز کو دلی مبارکباد۔ اس وقت یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کے لیے تجربہ کار ہاتھوں اور مضبوط عزم کی ضرورت ہے۔”
اگرچہ مختلف ذرائع اور سیاسی حلقوں نے اس تقرری کی تصدیق کی ہے، تاہم ممدانی انتظامیہ نے ابھی تک اس پر باضابطہ تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب زوہراں ممدانی اپنی نئی انتظامیہ کی تشکیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
