امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نومنتخب میئرزوہران مامدانی کے اعزاز میں فنڈریزنگ پروگرام منعقد کرے گی

نومنتخب میئر پہلے ہی ڈین فولیہان کو ڈپٹی میئر اور ایل بسگارڈ-چرچ کو چیف آف اسٹاف مقرر کر چکے ہیں

Editor News

تحریر: شمائلہ

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیو یارک کے نومنتخب میئر زوہران مامدانی کے اعزاز میں 4 دسمبر کو اولڈ ویسٹبری میں ایک فنڈریزنگ پروگرام منعقد کرے گی۔ اس تقریب کا مقصد مامدانی کی ٹرانزیشن ٹیم کی معاونت کرنا ہے، جو یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔

APPAC کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ یہ فنڈریزر انتہائی اہم ہے تاکہ مامدانی اپنی ٹیم کے لیے عملہ تعینات کر سکیں اور اُن وعدوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے جن میں عوام کے لیے سہولت اور بہتر طرزِ حکمرانی شامل ہے۔ یہ تقریب ابتدا میں 13 دسمبر کو ہونا تھی، تاہم دیگر مصروفیات کے باعث تاریخ تبدیل کردی گئی۔

زہرن مامدانی، جو نیو یارک کے تاریخ میں پہلے جنوبی ایشیائی اور مسلم میئر بننے جا رہے ہیں، نے انتخاب جیتنے کے بعد صرف دس دن میں 12,700 سے زائد چھوٹے عطیہ دہندگان سے 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم جمع کی، جس میں فی شخص اوسط عطیہ 77 ڈالر رہا۔ اس کے برعکس سابق میئرز ایرک ایڈمز اور بل ڈی بلاسیو کی ٹرانزیشن ٹیموں کو کم تعداد میں مگر کہیں زیادہ فی کس عطیات ملے تھے۔

مامدانی کی ٹرانزیشن ٹیم میں نمایاں شخصیات شامل ہیں جن میں لینا خان (سابق چیئر، فیڈرل ٹریڈ کمیشن)، گریس بونیلا، ماریا ٹوریس-اسپرینگر اور میلنی ہارٹزونگ شامل ہیں۔ نومنتخب میئر پہلے ہی ڈین فولیہان کو ڈپٹی میئر اور ایل بسگارڈ-چرچ کو چیف آف اسٹاف مقرر کر چکے ہیں۔

یہ اعلان ایک تاریخی مہم کے بعد سامنے آیا ہے جس میں مامدانی نے ہزاروں رضاکاروں کے ساتھ مل کر گھر گھر جا کر مہم چلائی، فون کالز اور میسجز کے ذریعے 30 لاکھ سے زیادہ شہریوں سے رابطہ کیا

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *