میئر زوہرن مامدانی نے اپنی انتظامیہ میں دو اہم تقرریوں کا اعلان کردیا

وہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل 37 کے ساتھ کام کر چکی ہیں

Atif Khan

نیویارک: میئر منتخب زوہرن مامدانی نے اپنی انتظامیہ میں دو اہم تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔

بدھ کے روز مامدانی نے کیتھرین دا کوسٹا کو آفس آف اپائنٹمنٹس کی ڈائریکٹر جبکہ جاہمیلا ایڈورڈز کو آفس آف انٹرگورنمنٹل افیئرز کی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

جاہمیلا ایڈورڈز کا پس منظر یونین سرگرمیوں سے وابسطہ رہا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل 37 کے ساتھ کام کر چکی ہیں، جو 1 لاکھ 50 ہزار سرکاری ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس سے پہلے وہ محکمہ تعلیم (ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن) میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

اس موقع پر مامدانی نے کہا،“ہم جانتے ہیں کہ ہماری کوششیں بلند حوصلہ ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ ضروری ہیں۔ جاہمیلا کو ڈائریکٹر آف انٹرگورنمنٹل افیئرز مقرر کر کے ہم کم پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کو ماضی کا حصہ بنا رہے ہیں اور ایسی حکومت پیش کر رہے ہیں جو سب سے پہلے محنت کش عوام کے لیے لڑے گی۔”

کیتھرین دا کوسٹا اس سے قبل آرکسٹرا میں ہیڈ آف کلچر اور سوذبیز میں گلوبل ہیڈ آف ایکویٹی اینڈ امپیکٹ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ مامدانی کے مطابق، دا کوسٹا سٹی ہال میں اعلیٰ صلاحیتوں کی بھرتی کے لیے اپنی “ماہر” ٹیلنٹ ایکوزیشن مہارتیں بروئے کار لائیں گی تاکہ ایک بہترین ٹیم تشکیل دی جا سکے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *