سردیوں میں رہائشیوں کی مدد کے لیے HEAP پروگرام کے لیے درخواستیں جاری

HEAP سے حاصل ہونے والے مالی فوائد کی مقدار آپ کے رہائشی حالات پر منحصر ہے۔

Atif Khan

نیویارک: نیویارک ریاست نے سردیوں کے موسم میں رہائشیوں کو گرم رہنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ وہ زیادہ ہیٹنگ بل کی فکر کیے بغیر اپنے گھروں کو گرم رکھ سکیں۔

اس سلسلے میں ہوم انرجی اسسٹنس پروگرام (HEAP) کے لیے درخواستیں کھول دی گئی ہیں۔ یہ پروگرام نیویارک کے رہائشیوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنے گھروں کی ہیٹنگ اور کولنگ کے اخراجات پورے کر سکیں۔ HEAP کی رقم براہِ راست اس وینڈر کو دی جاتی ہے جو گھر میں بنیادی حرارت فراہم کرتا ہے۔

HEAP کے لیے اہلیت اور فوائد درخواست دہندہ کی آمدنی، گھر کے افراد کی تعداد، بنیادی حرارتی ذریعہ، اور گھر میں ایسے افراد کی موجودگی پر مبنی ہیں جو 6 سال سے کم عمر، 60 سال سے زائد، یا مستقل معذور ہوں۔

HEAP کے لیے کون اہل ہے؟
HEAP کے لیے درخواست دینے والے شخص یا گھرانہ اہل ہو سکتا ہے اگر:
آپ کے گھر کا کوئی رکن امریکہ کا شہری یا اہل غیر شہری ہو،
گھر کا کل ماہانہ آمدنی آپ کے گھرانے کے سائز کے مطابق موجودہ رہنما اصولوں سے کم یا برابر ہو،
آپ سپلی مینٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (SNAP) کے فوائد حاصل کر رہے ہوں،

آپ فیڈرل فنڈڈ ٹیمپرری اسسٹنس (PA/TA) حاصل کر رہے ہوں، یا
آپ کوڈ A سپلی مینٹل سیکیورٹی انکم (SSI) لِونگ الوَن حاصل کر رہے ہوں۔

HEAP سے حاصل ہونے والے مالی فوائد کی مقدار آپ کے رہائشی حالات پر منحصر ہے۔

HEAP کے لیے درخواست کیسے دیں؟
دلچسپی رکھنے والے نیویارک کے رہائشی HEAP کے لیے درج ذیل طریقوں سے درخواست دے سکتے ہیں:

ACCESS HRA ویب سائٹ کے ذریعے،
اپنے HEAP لوکل ڈسٹرکٹ کانٹیکٹ پر جا کر فارم ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کریں اور میل کے ذریعے جمع کروائیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *