نویارک: کوکاکولا ہالیڈے کاراون اس ہفتے نیویارک سٹی کے مختلف علاقوں میں پہنچ رہا ہے، جہاں یہ رنگا رنگ سرگرمیوں کے ساتھ تعطیلات کی خوشیاں بانٹے گا۔
اس منفرد ایونٹ میں سانتا کلاز کے نئے جادوانہ تخت پر تصاویر بنوانے کا موقع، خصوصی ایڈیشن والے تہوار کے کپوں میں گرم مشروبات، اور مزید دلکش سرگرمیاں شامل ہیں۔
محدود تعداد میں مفت ہالیڈے بیگ بھی دستیاب ہوں گے۔ضرورت مند افراد کی مدد کے خواہش مند شرکا کے لیے خصوصی اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، جہاں گفٹ بکس رکھے ہوں گے جن پر نو کِڈ ہنگری کے لیے فراہم کی جانے والی کھانوں کی تعداد درج ہوگی۔
ہر گفٹ بکس پر ایک کیو آر کوڈ موجود ہوگا جو براہِ راست نو کِڈ ہنگری کے ڈونیشن پیج سے منسلک ہوگا۔ عطیہ دہندگان کو شکریہ کے طور پر ایک ای میل بھیجی جائے گی جس میں مشہور شیفس کی تراکیب کا خصوصی مجموعہ شامل ہوگا۔
ہالیڈے کاراون کے شیڈول کے مطابق مقامات اور اوقات درج ذیل ہیں:
ٹائمز اسکوائر: جمعہ، 14 نومبر شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک
ویگنر کالج، 1 کیمپس روڈ، اسٹیٹن آئی لینڈ: ہفتہ، 15 نومبر دوپہر 12 بجے سے 2:30 بجے تک
اسٹاپ این شاپ پارکنگ لاٹ، 2795 ریچمنڈ ایونیو، اسٹیٹن آئی لینڈ: ہفتہ، 15 نومبر شام 6 بجے سے رات 8:30 بجے تک
فوڈ بازار، 2965 کراپسی ایونیو، بروکلین: اتوار، 16 نومبر دوپہر 12 بجے سے 2:30 بجے تک
فوڈ بازار، 2784 لنڈن بلیوارڈ، بروکلین: اتوار، 16 نومبر — شام 6 بجے سے رات 8:30 بجے تک
