نیویارک| عاطف خان
نیویارک میئر منتخب ظہران ممدانی نے اپنی ٹرانزیشن ٹیم میں مزید اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے، جن میں کارکنوں کے حقوق اور کمیونٹی آرگنائزنگ کے لیے نئی ٹاسک فورسز بھی شامل ہیں۔
ان اعلانات کے مطابق، ممدانی کی ٹیم نومبر کے بعد جنوری میں ہونے والی ان کی حلف برداری سے پہلے مکمل طور پر نئی انتظامی ڈھانچے کی تیاری کرے گی۔
ممدانی نے پیر کے روز بتایا کہ 400 سے زائد شہری رہنما مختلف شعبوں پر مشتمل 17 ٹرانزیشن کمیٹیوں میں کام کریں گے۔
یہ کمیٹیاں ہاؤسنگ، پبلک سیفٹی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سماجی مسائل پر کام کریں گی۔
ان کی سربراہی “با صلاحیت سرکاری افسران، فنکاروں، ثقافتی شخصیات، نان پروفٹ لیڈرز اور صنعت کے ماہرین” کو سونپی گئی ہے۔
ممدانی کے مطابق، ان کمیٹیوں کو صرف عملے کے تقرری کے لیے نہیں بلکہ پالیسی سفارشات کی تیاری کا بھی اختیار ہوگا۔ انہوں نے کہا:“ہم واقعی ایک بالکل مختلف سٹی ہال تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔”
کمیٹیوں میں شامل تنظیمیںٹرانزیشن کمیٹیوں میں متعدد اہم تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے جن میں
Open New York
Democratic Socialists of America
New York Taxi Workers Alliance
REBNY
Transportation Advocasy Groups
ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم کی قیادت سابق میئرز بل ڈی بلازیو اور ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کے تجربہ کار اراکین کر رہے ہیں۔ یہ ٹیم نئے سٹی ہال کے لیے اہم عہدوں پر تقرریاں کرے گی،
جن میں FDNY اور ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے کمشنرز بھی شامل ہیں۔ممدانی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ جیسیکا ٹیش کو NYPD کمشنر کے عہدے پر برقرار رکھیں گے۔ ان کی پرائمری انتخابی مہم کی مینیجر ایلے بِسگارڈ-چرچ نئی انتظامیہ میں چیف آف اسٹاف ہوں گی، جبکہ سابق نائب میئر ڈین فُلیہان ایک بار پھر وہی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
