نیویارک: نو منتخب میئر زہران ممدانی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھارت سے آئے سینئرسیاسی رہنما و سماجی کارکن محمد خلیق الرحمان ،زوہران ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم کےرکن عمران پاشا اورعلی محمدسمیت دیگرشخصیات شریک تھے۔
اس موقع پربھارتی سیاستدان اور معروف سماجی کارکن محمد خلیق الرحمان نے نیویارک میئرممدانی کو چار مینار کا ماڈل پیش کیاانکا کہنا تھاکہ چار مینار محض ایک یادگار نہیں، بلکہ یہ حیدرآباد کی ہم آہنگی، کھلے پن اور ثقافتی حسن کی روح کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے میئر کو حیدرآبادی روایتی انداز میں شال پہنائی۔
اس موقع پررحمان نے خاص طور پر عمران پاشا کو میئر ممدانی کی آفیشل ٹرانزیشن ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد دی، جہاں وہ چھوٹے کاروبار اور اقلیتی اور خواتین کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے ان کی انتھک محنت اور قیادت کو “مضبوط ستون” قرار دیا، جو 2017 سے زہران ممدانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اس تقریب کی میزبانی ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم کےرکن عمران پاشا نے کی۔
