نیویارک: نؤمنتخب میئر زوہران ممدانی کی آنےوالی انتظامیہ کی ایک اہم نو مقرر عہدیدار نے اپنی تقرری کے اعلان کے صرف ایک دن بعد استعفیٰ دے دیا ہے، جس کی وجہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ان کی پرانی پوسٹس کا دوبارہ سامنے آنا بتایا جا رہا ہے۔
کیتھرین (کیٹ) المونٹے ڈا کوسٹا کو میئر منتخب زوہرن ممدانی کی انتظامیہ میں آفس آف اپائنٹمنٹس کی ڈائریکٹر مقرر کیا جانا تھا۔
جمعرات کے روز اینٹی ڈیفیمیشن لیگ (ADL) نے ڈا کوسٹا کی برسوں پرانی ایکس پوسٹس کو منظرِ عام پر لایا، جنہیں تنظیم نے یہودیوں کے خلاف اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔
کیتھرین ڈا کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے میئر منتخب زوہرن ممدانی سے معذرت کر لی ہے اور چونکہ یہ معاملہ اب انتظامیہ کے لیے توجہ ہٹانے کا سبب بن رہا ہے، اس لیے انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
میئر منتخب زوہرن ممدانی کا کہنا تھا کہ “کیتھرین نے اپنے سابقہ بیانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور استعفیٰ دیا، جسے میں نے قبول کر لیا ہے۔”
اینٹی ڈیفیمیشن لیگ نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آیا زوہرن ممدانی کو ڈا کوسٹا کی ان پوسٹس کا علم تقرری سے قبل تھا یا نہیں۔ تاہم ممدانی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقرری کے وقت انہیں ان پوسٹس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔
