یواےای غزہ بورڈآف پیس میں شامل ہونےپہلا مسلم ملک بن گیا

اس فیصلے کا اعلان منگل کے روز یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

Editor News

دبئی(ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت قائم کیے جانے والے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس فیصلے کا اعلان منگل کے روز یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات غزہ بورڈ آف پیس میں بھرپور اور عملی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق یو اے ای اس بورڈ کے مشن میں مؤثر شراکت کرے گا اور عالمی سطح پر تعاون، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نہ صرف پہلا مسلم ملک بن گیا ہے بلکہ اُن ابتدائی ممالک میں بھی شامل ہو گیا ہے جنہوں نے اس امریکی اقدام کی کھلے عام حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جگہ ایک عالمی بورڈ کے ذریعے انتظامی امور چلانے کا امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ اس بورڈ آف پیس کی سربراہی خود امریکی صدر کریں گے جبکہ بانی اراکین میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، امریکی وزیر خارجہ، ٹرمپ کے داماد اور دیگر ٹیکنوکریٹس شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *