نؤمنتخب میئرزوہران ممدانی نےاپنےنئےبجٹ ڈائریکٹر کا اعلان کر دیا

چیف فنانشل آفیسر شیرف سلیمان کو آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کا آئندہ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے

Atif Khan

نیویارک: نؤ منتخب میئر زوہران ممدانی نے اپنے نئے بجٹ ڈائریکٹر کے نام کا اعلان کر دیا ہے، جو ان کے پُرعزم اور عوام دوست مہنگائی میں کمی کے ایجنڈے کے لیے مالی حکمتِ عملی ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سٹی یونیورسٹی آف نیویارک (CUNY) کے موجودہ چیف فنانشل آفیسر شیرف سلیمان کو آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کا آئندہ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ شیرف سلیمان اس سے قبل سابق میئر بل ڈی بلاسیو کی انتظامیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں عوامی مالیات کا طویل تجربہ حاصل ہے۔

اس موقع پر میئر منتخب زوہران ممدانی نے کہا کہ
“بجٹ دراصل سیاسی فیصلوں اور سیاسی عزم کی عکاسی ہوتے ہیں۔ میں شیرف سلیمان کے ساتھ مل کر مختلف اور بہتر فیصلے کرنے کا خواہاں ہوں تاکہ ایسا ایجنڈا نافذ کیا جا سکے جو اکثریت کو ترجیح دے۔”

حکام کے مطابق شیرف سلیمان کی تقرری سے شہر کے مالی معاملات کو عوامی ضروریات کے مطابق ترتیب دینے اور مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *