امریکا جانے والے خواہشمندوں کی سوشل میڈیا اسکریننگ کا عمل آج سے شروع

ایچ ون بی ویزا کے تمام امیدواروں اور ان کے اہلِ خانہ، جو ایچ فور ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں

Editor News

واشنگٹن: امریکا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے سوشل میڈیا جانچ کا عمل آج سے باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی ویزا پالیسی کے تحت ایچ ون بی اور ایچ فور ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ایچ ون بی ویزا کے تمام امیدواروں اور ان کے اہلِ خانہ، جو ایچ فور ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، کی جانچ پڑتال کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ نئی ہدایات میں درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی شامل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل صرف طلبہ اور ایکسچینج وزیٹرز کی آن لائن سرگرمیوں کی جانچ کی جاتی تھی، تاہم اب یہ عمل تمام ایچ ون بی اور ایچ فور ویزا درخواست گزاروں تک توسیع دے دیا گیا ہے۔

حکام نے این ون بی، ایف، ایچ فور، ایم اور جے کیٹیگری کے نان امیگرنٹ ویزا کے درخواست گزاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کو ’پبلک‘ رکھیں، کیونکہ ویزا کی منظوری کا تعلق قومی سلامتی سے جوڑا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ویزا درخواستوں میں شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم اس کے بعد درخواست گزاروں کے لیے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *