ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ پاکستان سے غزہ کیلئے مزید امدادی سامان مصر پہنچ گیاہے ۔
ترجمان کے مطابق چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر کے العریش ہوائی اڈے پر اترا، مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا، امدادی سامان آگے بھیجنے کیلئے مصری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امدادی سامان پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ، فلسطینی بھائیوں کے لیے 21 امدادی کھیپ بھجوائی گئی۔