واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں 12واں سالانہ ونٹرنیشنل ایمبیسی شوکیس 9 دسمبر کو منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کے ممالک اپنی ثقافت، روایات اور ہنر پیش کریں گے۔ اس بین الاقوامی تقریب میں پاکستان بھی نمایاں انداز میں حصہ لے گا۔
رونالڈ ریگن بلڈنگ میں ہونے والے اس شوکیس میں پاکستان کا خصوصی اسٹال لگایا جائے گا، جہاں آنے والے مہمان پاکستانی روایات، ثقافت اور ہنر سے براہِ راست روشناس ہوسکیں گے۔
تقریب میں:
پاکستانی گرم چائے
قیمتی پتھر اور ان سے بنی اشیا
لذیذ روایتی کھانے
مشہور ٹرک آرٹ
اور شائقین کے لیے مہندی ٹیٹو پیش کیے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق اس شوکیس کا مقصد دنیا بھر کی ثقافتوں کو ایک ہی مقام پر پیش کرنا اور لوگوں کو متنوع روایات سے قریب لانا ہے۔ پاکستان کے اسٹال کو اس بار خاص توجہ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ مہمانوں کو ایک یادگار تجربہ فراہم کیا جاسکے۔
واشنگٹن ڈی سی کے رہائشی اور زائرین کل بغیر شہر چھوڑے دنیا کی سیر کا مزہ لے سکیں گے۔
