اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مشرقی یروشلم میں UNRWA کمپاؤنڈ پر اسرائیلی چھاپے کی شدید مذمت

سیکریٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوراً تمام ضروری اقدامات کرے تاکہ UNRWA کے احاطے کی حرمت کو بحال، محفوظ اور برقرار رکھا جا سکے اور آئندہ کسی بھی کارروائی سے باز رہا جائے۔

Editor News
Antonio Guterres, UN High Commissioner for Refugees UNHCR at a Press Conference after 66th session of Excom. 9 October 2015. UN Photo / Jean-Marc Ferré

نیویارک : اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پیر کے روز مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی UNRWA کے کمپاؤنڈ پر اسرائیلی دستوں کے چھاپے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں دوپہر کی بریفنگ کے دوران ترجمان اسٹیفن دوجارک نے سیکریٹری جنرل کا بیان پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا:
“یہ کمپاؤنڈ اقوام متحدہ کی ملکیت ہے اور اس کی حرمت مسلمہ ہے، جس میں کسی قسم کی مداخلت ناقابل قبول اور ممنوع ہے۔”

سیکریٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوراً تمام ضروری اقدامات کرے تاکہ UNRWA کے احاطے کی حرمت کو بحال، محفوظ اور برقرار رکھا جا سکے اور آئندہ کسی بھی کارروائی سے باز رہا جائے۔

اس سے قبل UNRWA کے سربراہ فلپ لازارینی نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور میونسپل حکام نے زبردستی مشرقی یروشلم میں UNRWA کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر کارروائی کی۔
ان کے مطابق:
“پولیس موٹر سائیکلز، ٹرک اور فورک لِفٹس کمپاؤنڈ میں لائے گئے، تمام مواصلاتی نظام منقطع کر دیے گئے، فرنیچر، آئی ٹی سامان اور دیگر املاک ضبط کر لی گئی۔ اقوام متحدہ کا پرچم اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی پرچم لگا دیا گیا۔”

لازارینی نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے کوئی بھی اقدام UN کمپاؤنڈ کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت کسی بھی مداخلت سے محفوظ ہے۔

سیکریٹری جنرل گوتیریس نے مزید کہا:“میں آج شیخ جراح میں UNRWA کے زیرِ استعمال اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی حکام کے غیر مجاز داخلے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ یہ کمپاؤنڈ اقوام متحدہ کی ملکیت ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت اس کی حرمت ناقابلِ تنسیخ ہے۔”

انہوں نے یاد دلایا کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کی جائیداد اور اثاثوں کے خلاف کوئی بھی انتظامی، عدالتی، قانونی یا حکومتی اقدام اقوام متحدہ کی مراعات اور استثنیٰ سے متعلق کنونشن کے تحت مکمل طور پر ممنوع ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *