تہران():ویب ڈیسک پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں شہید کے جسدِ خاکی پر فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور اہم سیاسی رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جن میں بلاول بھٹو زرداری، عطا تارڑ، اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل ہیں۔
تہران ایئرپورٹ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے سے ہی تہران میں موجود تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی تہران کے ثقافتی مرکز ’امام خمینی مصلیٰ‘ میں خراجِ عقیدت کے لیے رکھا گیا ہے۔ نمازِ جنازہ کے بعد میت کو قم، نجف اور کربلا منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے حتمی تدفین کے لیے مشہد لے جایا جائے گا۔
28 فروری 2026 کو تہران میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد سے خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔





