NYPD کمشنر کا میئر الیکٹ زوہران ممدانی سے معذرت

بینجمن ٹش جو کمشنر کے چھوٹے بھائی اور لوئس کارپوریشن کے ایک اعلیٰ عہدے دار ہیں

Atif Khan

نیویارک — NYPD کمشنر جیسیکا ٹش نے میئر الیکٹ زوہران ممدانی سے ذاتی طور پر رابطہ کر کے اپنے بھائی کی جانب سے دیے گئے متنازع بیان پر معذرت کر لی ہے۔ یہ معذرت اس وقت سامنے آئی جب کمشنر کے بھائی بینجمن ٹش نے ایک تقریب کے دوران ممدانی کو یہودی کمیونٹی کا “دشمن” قرار دے دیا تھا۔

بینجمن ٹش جو کمشنر کے چھوٹے بھائی اور لوئس کارپوریشن کے ایک اعلیٰ عہدے دار ہیں — نے بدھ کی رات ایک چیریٹی ڈنر کے دوران مشعل انگیز تقریر میں میئر الیکٹ پر شدید تنقید کی تھی۔

ٹش کے بھائی نے یہ بیان میٹ کاؤنسل کی سالانہ ہالی ڈے ڈنر تقریب میں اس وقت دیا تھا جب وہ یہودی کمیونٹی میں غربت کے خلاف کام کرنے والے اس غیر منافع بخش ادارے کی تقریب میں ایک ایوارڈ پیش کر رہے تھے۔ انہوں نے ممدانی کی انتخابی کامیابی کے بعد شہر کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *