تحریر: شمائلہ
برونکس، نیویارک: نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق، جمعہ کی صبح برونکس کے علاقے میں ایک 4 سالہ بچی بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کو صبح تقریباً 9:17 بجے بارنز ایونیو اور ایڈی ایونیو (Barnes Avenue and Adee Avenue) کے قریب سے ایک 911 کال موصول ہوئی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو بچی بے ہوش تھی اور اس کے جسم میں کوئی حرکت نہیں تھی۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور موت کی حتمی وجہ کا تعین ‘چیف میڈیکل ایگزامینر’ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ ابھی تک اس سلسلے میں کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو وہ کرائم اسٹاپرز (Crime Stoppers) سے سے رابطہ کرے.
تمام معلومات فراہم کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
