بروکلین : بروکلین میں مسلح حملہ آور کا سامنا کرتے ہوئے گولی لگنے والے این وائی پی ڈی 73 پریسنکٹ کے پولیس افسر شرجیل وارث کو بروک ڈیل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔
اسپتال سے باہر آتے ہوئے ان کے ساتھی اہلکاروں نے پرتپاک نعروں اور تالیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق افسر شرجیل وارث کی حالت اب بہتر ہے، اور ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے پولیس افسر شرجیل وارث گزشتہ روز مسلح آور کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
