یورو وژن 2026: اسرائیل کی شمولیت پر بڑے ممالک کا بائیکاٹ

بائیکاٹ کی اہم وجوہات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

Editor News

ویب ڈیسک: یورو وژن 2026 میوزک مقابلے سے متعلق ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، کیونکہ آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔

یہ فیصلہ اسرائیل کو مقابلے میں شامل رکھنے کے یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) کے اعلان کے فوراً بعد کیا گیا۔

EBU نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل کو مقابلے سے نکالنے پر کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی اور اسے شامل رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

بائیکاٹ کی اہم وجوہات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

آئرلینڈ کے براڈکاسٹر (RTE) نے غزہ میں “انسانی بحران اور ہولناک جانی نقصان” کا حوالہ دیا۔

نیدرلینڈز کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کی شرکت عوامی اقدار کے خلاف ہے۔

سلووینیا نے 20 ہزار شہید ہونے والے بچوں کے نام پر مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

اسپین کے براڈکاسٹر (RTVE) نے اعتراض کیا کہ اسرائیل مقابلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، جو یورو وژن کی غیرجانبدار حیثیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *