آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفنی پائیپر کی لاش سلووینیا کے جنگل سے برآمد،سابق بوائے فرینڈ کا مبینہ اعتراف

۔ اس افسوسناک واقعے نے آسٹریا کی سوشل میڈیا کمیونٹی کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے

Editor News

تحریر: سید حاجب حسن

آسٹریا کی مشہور بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفنی پائیپر (عمر 31 سال) کی لاش تقریباً ایک ہفتے بعد سلووینیا کے جنگل سے ایک سوٹ کیس کے اندر سے مل گئی۔ وہ 23 نومبر کو کرسمس پارٹی سے گھر واپس آنے کے بعد لاپتہ ہو گئی تھیں۔


آسٹریائی اخبار کرونن زائیٹنگ کے مطابق، پولیس کو شبہ ہے کہ اسٹیفنی کے سابق بوائے فرینڈ (جس کی عمر بھی 31 سال ہے) نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا اور تفتیش کے دوران پولیس کو وہ مقام بتایا جہاں اس نے لاش چھپا رکھی تھی۔


اسٹیفنی پائیپر کرسمس پارٹی سے ایک دوست کے ساتھ ٹیکسی میں گھر پہنچی تھیں، لیکن اگلے روز جب وہ اپنے طے شدہ فوٹو شوٹ پر نہ پہنچیں اور ان سے رابطہ نہ ہو سکا تو اہلِ خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔


26 نومبر کو پولیس نے اسٹیفنی کی گمشدگی کی تصدیق کی اور کچھ ہی دیر بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کیا اور پولیس کو سوٹ کیس میں بند لاش تک رہنمائی کی۔


پولیس واقعے کو قتل کا سنگین مقدمہ قرار دے کر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے آسٹریا کی سوشل میڈیا کمیونٹی کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور انفلوئنسرز نے اسٹیفنی کی موت پر افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *