ویب ڈیسک| 9 نومبر
نیو جرسی: بولی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشت نے نیو جرسی میں “ورلڈ اسٹار انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار شو پیش کیا۔ مادھوری نے اپنے ماضی کی کئی مشہور فلموں کے گانوں پر رقص بھی کیا، جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔
شو بز انڈسٹری کے معروف پروموٹر اور ورلڈ اسٹار انٹرٹنمنٹ عاطق شیخ نے شو کو گولڈن دیوا آف بولی ووڈکے عنوان سے منعقد کیا، جس میں مدھوری ڈکشت کو ’دھک دھک گرل‘ اور رقص کی ملکہ کے طور پر پیش کیا گیا۔مدھوری نے شو کے دوران انیل کپور کے ساتھ 34 سال پرانے ایک لائیو پرفارمنس کا دلچسپ واقعہ سنایا، جس پر حاضرین قہقہوں سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
اس موقع پر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شو کی میزبانی انڈین ٹی وی اسٹار شالین بھانوت نے کی۔ مادھوری ڈکشت نے امریکہ اور بھارت میں زبان اور لہجے کے فرق پر بھی بات کی۔
میٹ اینڈ گریٹ کے دوران مداحوں کی بڑی تعداد نے مادھوری کو قریب سے دیکھنے کا موقع حاصل کیا۔ شو میں مختلف ڈانس گروپس بھی پرفارمنس دی، جبکہ مدھوری نے اپنے مشہور گانوں پر رقص کر کے ماضی کی یادیں تازہ کر دی۔
مدھوری ڈکشت نے مداحوں کی محبت کو ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے مواقع ہمیشہ یادگار رہتے ہیں۔ اس موقع پر مدھوری نے اپنی خوبصورت آواز میں ایک گانا بھی گایا۔

