سارہ خان کی اسماعیلی کونسل کے زیرِ اہتمام “شیئر یور ہالیڈیز” فوڈ ڈرائیو میں شرکت

تقریب کا مقصد ضرورت مند افراد کے لیے خوراک جمع کرنا اور چھٹیوں کے موسم میں خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا تھا

Atif Khan

فورٹ بینڈ کاؤنٹی میں مقیم اور پبلک سروس کے شعبے میں تجربہ رکھنے والی سارہ خان نے شوگر لینڈ اسماعیلی جماعت خانہ میں اسماعیلی کونسل کے زیرِ اہتمام “شیئر یور ہالیڈیز” فوڈ ڈرائیو میں شرکت کی۔

اس حوالے سے انکاکہنا تھا کہ ہالیڈے فوڈ ڈرائیو میں شرکت کر کے میں واقعی خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں، میں مشکور ہوں اسماعیلی کونسل کی جنہوں نے ااس کارِ خیر میں مجھے مدعو کیا۔

تقریب خوشیوں سے بھری ہوئی تھی اور ہر عمر کے افراد کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی تھیں، جن میں فیس پینٹنگ، مہندی ٹیٹو اور کارنیول گیمز شامل تھے۔

شرکاء نے اس موقع کو کمیونٹی کے اتحاد، ہمدردی اور جذبۂ خدمت کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ ہمیں باہمی تعاون اور ایک دوسرے کی مدد کے جذبے کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *