مامدانی کی ٹیم میں شامل ہونےکیلئے 50 ہزار سےزائد درخواستیں موصول

ابھی یہ واضح نہیں کہ درخواست دہندگان کو ممکنہ عہدوں یا تقرریوں کے بارے میں کب سے جواب موصول ہونا شروع ہوگ

Editor News

رپورٹ |عاطف خان

نیو یارک : نو منتخب میئر ظہران مامدانی کی ٹیم میں شامل ہونےکے لئے 50 ہزار سے زائد نیویارک شہریوں نے اپنی درخواستیں جمع کرا دی ہیں

درخواستوں کے اس غیر معمولی رش کے باوجود، پورٹل اب بھی نئے امیدواروں کے لیے کھلا ہے۔

ظہران مامدنی نے کہا ہے کہ وہ “ہر سطح کے تجربے” رکھنے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں چاہے وہ تجربہ کار پالیسی ماہر ہوں یا ابتدائی سطح کے کارکن۔

انہوں نے مزید کہا کہ“درخواست دہندگان کی یہ بڑی تعداد اس جوش و جذبے کی عکاسی کرتی ہے جو اس تحریک کے دل میں موجود ہے۔ ایک ایسا یقین کہ حکومت واقعی عوام، بالخصوص محنت کش طبقے، کے لیے کام کر سکتی ہے۔”

یہ خبر پڑھیئے: مامدانی نے روزگار کے دروازے کھول دیئے

میئر منتخب کی ٹیم اس وقت مختلف شعبوں کے لیے موزوں امیدوار تلاش کر رہی ہے، جن میں آرٹس و کلچر، ماحولیاتی تبدیلی، فوجداری انصاف، اقتصادی ترقی، صحت، رہائش، امیگریشن انصاف، عوامی تحفظ، ٹرانسپورٹ، نوجوانوں اور تعلیم سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ درخواست دہندگان کو ممکنہ عہدوں یا تقرریوں کے بارے میں کب سے جواب موصول ہونا شروع ہوگا۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید معلومات حاصل کرنے اور درخواست جمع کرانے کے لیے آن لائن پورٹل پر جا سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *