رپورٹ : عاطف خان
نیویارک: نیویارک اور نیو جرسی کے علاقوں میں تھینکس گیونگ (Thanksgiving) کی تعطیلات کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری فارن ہائیٹ کی دہائی میں رہیں گے اور تیز ہوا چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر میں اتوار سے بدھ تک بارش متوقع ہے۔
اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری فارن ہائیٹ رہے گا، جس میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
منگل کو بارش کا سلسلہ شروع ہو گا، اور بدھ کو بارش کے ساتھ درجہ حرارت 60 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ سکتا ہے۔
