نیویارک (ویب ڈیسک): پیر کے روز امریکہ میں ‘پریذیڈنٹس ڈے’ (Presidents Day) کے موقع پر وفاقی تعطیل ہوگی، جس کی وجہ سے نیویارک شہر کی معمول کی زندگی میں چند اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔ اس دن سرکاری ملازمین اور طلبہ کو چھٹی ہوگی، جبکہ عوامی خدمات کا شیڈول بھی مختلف ہوگا۔
وفاقی تعطیل کی وجہ سے نیویارک سٹی کے تمام سرکاری اسکول (Public Schools)، چیس (Chase)، بینک آف امریکہ، اور ویلز فارگو سمیت تمام بڑے بینک بند ہوں گے۔
اس موقع پر امریکی پوسٹل سروس (USPS) اور نیویارک کی تمام عدالتیں بھی بند رہیں گی۔
پبلک لائبریریاں اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی لین دین نہیں ہوگا۔
کچرا اٹھانے، کمپوسٹ یا ری سائیکلنگ کی کوئی کولیکشن نہیں ہوگی۔
شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت یہ ہے کہ پیر کو آلٹرنیٹ سائیڈ پارکنگ (Alternate Side Parking) کے قوانین معطل رہیں گے، یعنی آپ کو گاڑی کی جگہ بدلنے کی فکر نہیں کرنی پڑے گی۔
جبکہ چھٹی کے باوجود نجی ادارے اور اسٹورز کھلے رہیں گے۔
ڈیلیوری سروس: یو پی ایس (UPS) کی خدمات جاری رہیں گی۔
ٹریڈر جوز (Trader Joe’s)، کوسٹکو (Costco)، اور ہول فوڈز (Whole Foods) معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
