New York Tightens Driver Point Limits, Raises Violation Penalties

مقررہ حد سے 1 سے 10 میل فی گھنٹہ زیادہ رفتار پر اب 3 کے بجائے 4 پوائنٹس ملیں گے۔

Atif Khan

نیویارک : نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف موٹر وہیکلز (DMV) نے پیر کے روز سے ڈرائیوروں کے لیے ‘پوائنٹ سسٹم’ میں بڑی تبدیلیاں لاگو کر دی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانا ہے، لیکن ان کی وجہ سے معمولی غلطی پر بھی اب بھاری جرمانہ اور لائسنس کی معطلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے

مقررہ حد سے 1 سے 10 میل فی گھنٹہ زیادہ رفتار پر اب 3 کے بجائے 4 پوائنٹس ملیں گے۔

دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر اس سنگین غلطی پر اب 5 کے بجائے 6 پوائنٹس کا سامنا ہوگا۔

پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینا: اس کی سزا 3 سے بڑھا کر 5 پوائنٹس کر دی گئی ہے۔

خطرناک ڈرائیونگ یا اسکول بس کو اوور ٹیک کرنا: یہ اب سب سے مہنگی غلطی ہے، جس پر اب 5 کے بجائے 8 پوائنٹس ملیں گے۔

ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 3 پوائنٹس، غلط U-Turn پر 2 پوائنٹس اور گاڑی کے آلات (لائٹس وغیرہ) کی خرابی پر 1 پوائنٹ ملے گا۔

پہلے قانون یہ تھا کہ اگر 18 ماہ کے دوران 11 پوائنٹس جمع ہو جائیں تو لائسنس معطل کر دیا جاتا تھا۔ اب اس قانون کو مزید سخت کرتے ہوئے 24 ماہ کے دوران 10 پوائنٹس کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ یعنی اب آپ کے پوائنٹس زیادہ دیر تک آپ کے ریکارڈ پر رہیں گے اور کم پوائنٹس پر ہی لائسنس چھین لیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *