ویب ڈیسک: میٹا نےفیس بک گروپس کے لیے نیا فیچرمتعارف کروایا ہے جس کےتحت صارفین اپنی شناخت چھپاکر نک نیم استعمال کرسکیں گے۔
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس کے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کا مقصد انہیں اپنی شناخت کو چھپانے یا اپنی مرضی کے مطابق نک نیم (Nicknames) اور اوَتار (Avatars) استعمال کرنے کی آزادی دینا ہے۔
گروپ کے ارکان اب اپنی پوسٹس کو اپنے حقیقی نام کے بجائے ایک مخصوص نک نیم کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
صارفین نیا نک نیم منتخب کرتے وقت ایک خاص قسم کا اوَتار بھی چن سکیں گے، جن میں زیادہ تر عینک پہنے ہوئے جانوروں کی تصاویر شامل ہوں گی۔
فیچراستعمال کی شرائط
اس نئے فیچر کو فعال کرنے کے لیے گروپ ایڈمن کی اجازت ضروری ہو گی۔
ایڈمن کی منظوری کے بعد، گروپ کے ارکان اپنے حقیقی نام اور نک نیم کے درمیان آسانی سے سوئچ کر سکیں گے۔
تمام نک نیمز کو میٹا کے کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور سروس کی شرائط پر پورا اترنا ضروری ہو گا۔
میٹا کا خیال ہے کہ اس فیچر سے صارفین کو گروپس میں مزید آرام دہ اور آزادانہ ماحول ملے گا جہاں وہ اپنا اصل نام ظاہر کیے بغیر بھی بات چیت میں حصہ لے سکیں گے۔
