نیویارک | عاطف خان
نیویارک : نیشنل ویدر سروس (NWS) کے مطابق تعطیلات کے دوران کسی بھی بڑی برف باری یا بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔نیویارک اور نیو جرسی میں منگل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
موسمیات کے ماہرین نے بتایا کہ رواں ماہ نیویارک شہر میں اوسط درجہ حرارت 49 ڈگری (فارن ہائیٹ) ہے، جس کا مطلب ہے کہ برف باری کے لیے درجہ حرارت کو معمول سے کہیں زیادہ نیچے گرنا پڑے گا۔
‘دی اولڈ فارمرز المناک’ نے کہا ہے کہ اگرچہ درجہ حرارت میں ٹھنڈک ہوگی، لیکن دھوپ کی توقع ہے۔ تعطیلات کے دوران سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو سڑکوں پر موسم سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
‘دی اولڈ فارمرز المناک’ کے مطابق، نیو انگلینڈ کے علاقے میں تعطیلات کے دوران برف باری ہو سکتی ہے، جو نیویارک اور نیو جرسی سے کافی شمال میں ہے۔
