بہادرامریکی افواج کو خراج تحسین پیش کرنےکےلئے اعزازی تقریب منعقد

ڈاؤن ٹاؤن ہیوسٹن میں ہونے والی اس تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Editor News

ویب ڈیسک |11 نومبر

امریکی شہر ہیوسٹن میں بہادرامریکی افواج کو خراج تحسین پیش کرنےکےلئے اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز صبح 10 بجے روایتی ویٹرنز ڈے تقریب سے ہوا۔

سالانہ تقریب “ہیوسٹن سیلیوٹس امریکن ہیروز ویٹرنز ڈے سیلیبریشن” کے ذریعے ملک کے بہادر فوجی مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا میں خطابات اور اعزازات پیش کیے گئے۔
ڈاؤن ٹاؤن ہیوسٹن میں ہونے والی اس تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی ریٹائرڈ سارجنٹ میجر اینجلا مینِس (امریکی میرین کور) تھیں، جنہوں نے فوجی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر پہلی جنگِ عظیم کے خاتمے کی یاد میں امن معاہدے (Armistice) کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب کے بعد “امریکن ہیروز پریڈ” کا انعقاد کیا گیا جو ڈلاس اسٹریٹ سے مشرق کی جانب شروع ہو کر، لوزیانا، واکر، اسمتھ، اور لامر اسٹریٹس سے گزرتی ہوئی بگبی اسٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ہیوسٹن کے شہریوں نے پریڈ میں بڑی گرمجوشی سے شرکت کی اور سابق فوجیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹیکساس ریاست میں ملک کی سب سے بڑی سابق فوجیوں کی آبادی موجود ہے، جہاں ڈھائی لاکھ سے زائد ویٹرنز مقیم ہیں، جو ریاست اور ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *