صدر ٹرمپ نے ہنگری کو روسی تیل و گیس خریدنے پر ایک سال کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا

یوکرین کے لیے روس کو شکست دینا “ایک معجزہ” ہوگا

Editor News
WASHINGTON, DC - NOVEMBER 07: U.S. President Donald Trump meets with Prime Minister of Hungary Viktor Orban (L) during a bilateral lunch in the Cabinet Room of the White House on November 7, 2025 in Washington, DC. Trump and Orban discussed the war in Ukraine, Hungary’s purchase of Russian oil, and European relations. (Photo by Roberto Schmidt/Getty Images)

ویب ڈیسک |9نومبر

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان** کو روسی تیل اور گیس خریدنے پر عائد پابندیوں سے ایک سال کے لیے استثنیٰ دےدیا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ماہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر تقریباً چار سال سے جاری حملے کو ختم نہ کرنے پر ماسکو کی دو سب سے بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ روسی تیل خریدنا بند کریں کیونکہ اس سے، ان کے بقول، ماسکو کی “جنگی مشین” کو مالی مدد ملتی ہے۔ تاہم اوربان نے ٹرمپ کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے بعد وائٹ ہاؤس کے اپنے پہلے دورے میں خصوصی رعایت کی درخواست کی۔

ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سیزیارٹو نے بتایا کہ واشنگٹن نے “تیل اور گیس پر مکمل اور غیر معینہ مدت کے لیے استثنیٰ” دے دیا ہے، تاہم ایک وائٹ ہاؤس اہلکارکے مطابق یہ استثنیٰ صرف ایک سال کے لیے ہے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ ہنگری نے 600 ملین ڈالر مالیت کی امریکی مائع قدرتی گیس (LNG) خریدنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران، اوربان نے کہا کہ روسی توانائی ہنگری کے لیے ناگزیرہے۔
ان کے الفاظ میں: “پائپ لائن کوئی نظریاتی یا سیاسی معاملہ نہیں، بلکہ ایک عملی حقیقت ہے، کیونکہ ہمارے پاس بندرگاہیں نہیں ہیں۔”
واشنگٹن نے روسی تیل کمپنیوں Rosneft اورLukoilکے ساتھ کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر تعلقات ختم کریں، ورنہ انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے تحت انہیں امریکی بینکوں، تجارتی اداروں، شپنگ کمپنیوں اور انشورنس فراہم کنندگان تک رسائی نہیں ملے گی۔

اوربان نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے لیے روس کو شکست دینا “ایک معجزہ” ہوگا جو ان کے اور دیگر یورپی رہنماؤں کے مؤقف میں نمایاں فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مہاجرت کے مسئلے پر اوربان کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ یورپی یونین کو ہنگری کے وزیرِ اعظم کے ساتھ “زیادہ احترام کا برتاؤ” کرنا چاہیے۔
اوربان طویل عرصے سےیورپی یونین کی مہاجر پالیسی کی مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔ وہ یوکرین کو فوجی امداد دینے سے انکار کر چکے ہیں، اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے بھی مخالف ہیں، اور اکثر قانون کی حکمرانی اور دیگر امور پر برسلز کے ساتھ اختلافات میں مبتلا رہتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *