پاکستان کوصدرٹرمپ کے’بورڈ آف پیس‘کےپہلےاجلاس میں شرکت کی دعوت

اجلاس کا بنیادی مقصد بورڈ کے ڈھانچے، مینڈیٹ اور مستقل سیکرٹریٹ کو حتمی شکل دینا ہے۔

Editor News

واشنگٹن/اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور تعمیرِ نو کے لیے قائم کردہ “بورڈ آف پیس” (BoP) کا پہلا باقاعدہ اجلاس 19 فروری 2026 کو واشنگٹن میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو اس اہم اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت موصول ہو گئی ہے اور اسلام آباد کی جانب سے اس میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

اجلاس کا بنیادی مقصد بورڈ کے ڈھانچے، مینڈیٹ اور مستقل سیکرٹریٹ کو حتمی شکل دینا ہے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس فورم میں شمولیت کا مقصد غزہ میں مستقل امن، فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

غزہ میں بین الاقوامی سکیورٹی فورس کے لیے پاکستانی فوج کی شمولیت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی کسی بھی تجویز پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ پہلے بورڈ کے مقاصد اور طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان ان 14 بانی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ ڈاؤس میں اس بورڈ کے چارٹر پر دستخط کیے تھے۔ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں قائم ’ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس‘ کو اس بورڈ کا ہیڈ کوارٹر نامزد کیا ہے۔ ماہرین اس اقدام کو اقوامِ متحدہ کے متبادل ایک طاقتور سفارتی پلیٹ فارم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *