نیو جرسی (نیوز ڈیسک) نیو جرسی کے شہر میپل ووڈ (Maplewood) میں واقع ایک فیملی اونڈ پیزا شاپ رومن گورمیٹ (Roman Gourmet) نے اپنے علاقے میں کسی کو بھوکا نہ رہنے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس ریستوران کے مالک وِنی (Vinnie)نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں اعلان کیا کہ SNAP(فوڈ اسسٹنس پروگرام) کے تحت مستحق افراد کے لیےدو مفت پیزا سلائسز اور ایک سافٹ ڈرنک فراہم کی جائے گی۔
وِنی نے ویڈیو میں کہا، “میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ رومن گورمیٹ ہمیشہ ضرورت مندوں کے ساتھ ہے۔ میپل ووڈ میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا جب تک رومن گورمیٹ موجود ہے۔”
SNAP بینیفٹ کارڈ (EBT) رکھنے والے افراد صرف اپنا کارڈ دکھا کر کسی بھی عملے کے رکن سے یہ مفت پیشکش حاصل کر سکتے ہیں۔
رومن گورمیٹ ان متعدد کاروباروں میں شامل ہے جو نومبر کے فوائد منجمد ہونے کے بعد کم آمدنی والے خاندانوں کو مفت یا کم قیمت کھانا فراہم کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، دو وفاقی ججوں کے فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو پروگرام کے لیے ہنگامی فنڈز استعمال کرنے کی اجازت ملی ہے، جس کے نتیجے میں فنڈنگ عارضی طور پر محدود ہو گئی ہے۔
تخمینے کے مطابق، اس عبوری امداد سے مستفید افراد کو صرف اپنے ماہانہ فوائد کا تقریباً 50 فیصد مل سکے گا، جبکہ رقم کی تقسیم میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔
