فائرڈیپارٹمنٹ کےکمشنر رابرٹ ٹکر نےاستعفے کا اعلان کردیا

ان کی قیادت میں شہر میں آگ سے متعلق اموات کی شرح گزشتہ دہائی کی کم ترین سطح تک آ گئی ہے۔”

Editor News

عاطف خان | 5 نومبر

نیویارک : فائر ڈیپارٹمنٹ آف نیویارک کے کمشنر رابرٹ ٹکر نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

2024 میں سابق کمشنر لارا کیواناکےمستعفی ہونے کے بعدرابرٹ ٹکرکو کمشنر مقرر کیا گیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، نیویارک سٹی کے 35ویں فائر کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔”

رابرٹ ٹکر 19 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے فائر کمشنر کی تقرری میئر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

ٹکر نے کہا، “اب اور تب کے درمیان، میں دنیا کے عظیم ترین فائر ڈیپارٹمنٹ کی قیادت جاری رکھوں گا اور ایک منظم منتقلی کو یقینی بناؤں گا۔”

میئر کے دفتر کے ترجمان کے مطابق عبوری مدت کے دوران شہر میں ایک قائم مقام فائر کمشنر مقرر کیا جائے گا، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے ٹکر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا، “ان کی قیادت میں شہر میں آگ سے متعلق اموات کی شرح گزشتہ دہائی کی کم ترین سطح تک آ گئی ہے۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *