نیویارک سٹی کےمیئر کےانتخاب کیلئے میدان کل سجےگا

انتخابی عمل 4 نومبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا

Editor News

عاطف خان | 3 نومبر

نیویارک: نیویارک کے ووٹرز کل اپنے ایک نئے میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے۔

میئر کے عہدے کے لیے سخت مقابلہ ڈیموکریٹک امیدوار اسمبلی مین زوہران ممدانی، آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو، اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کے درمیان جاری ہے۔ انتخابی عمل 4 نومبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

میئر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ نیویارک کے شہری درج ذیل عہدوں کے لیے بھی ووٹ ڈالیں گے:

– پبلک ایڈووکیٹ
– کمپٹرولر
– بورو پریزیڈنٹ
– مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی (صرف مین ہٹن کے رہائشیوں کے لیے)

نیویارک سٹی کا پول فائنڈر کیسے استعمال کریں؟

اپنا رہائشی پتہ مقررہ خانے میں درج کریں، پھر “Find My Site” پر کلک کریں۔اس کے بعد آپ کو اپنے پولنگ اسٹیشن کا پتہ، اس کے اوقاتِ کار، اور اپنے ضلع کے نمائندے کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

نیو یارک میں ووٹنگ کے اوقات

الیکشن ڈے پر نیویارک میں پولنگ اسٹیشن صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *