میئرکےانتخاب کےلئے’ارلی ووٹنگ‘کاآغاز

ووٹرز اپنی قریبی پولنگ سائٹ کا پتا شہر کے بورڈ آف الیکشنز کی ویب سائٹ پر تلاش کر سکتے ہیں۔

Editor News

رپورٹ: عاطف خان

نیویارک (25اکتوبر2025): نیویارک سٹی میں ارلی ووٹنگ آج سے شروع ہو گئی، جس میں نیویارکرز نے 4 نومبر کے عام انتخابات سے قبل شہر کے اگلے میئر کے انتخاب کے عمل میں حصہ لےرہےہیں۔

نیویارک کے ووٹرز سٹی کنٹرولر، پبلک ایڈووکیٹ، بوروبراہ صدور، ضلعی اٹارنیوں، سٹی کونسل کے ارکان اور عدالتی عہدوں کے لیے بھی اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔

رجسٹرڈ ووٹرز نو دن تک جاری ابتدائی ووٹنگ کے دوران اپنے مخصوص پولنگ اسٹیشن پر جا کر ووٹ ڈال سکیں گے۔ ووٹرز اپنی قریبی پولنگ سائٹ کا پتا شہر کے بورڈ آف الیکشنز کی ویب سائٹ پر تلاش کر سکتے ہیں۔

پبلک اسکولوں میں قائم بہت سے پولنگ اسٹیشنز ابتدائی ووٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوتے

ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار:

اگرچہ ووٹ ڈالنے کے لیے نیویارک کا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے ۔ رجسٹریشن کے وقت اپنی شناختی تفصیلات فراہم نہ کرنے کی صورت میں ووٹر کو پولنگ اسٹیشن پر شناخت دکھانی ہوگی۔

ایسے ووٹرز کے لیے قابلِ قبول شناخت میں موجودہ اور درست فوٹو آئی ڈی (جیسے ڈرائیونگ لائسنس)، یا کسی یوٹیلیٹی بل، بینک اسٹیٹمنٹ، سرکاری چیک، تنخواہ کی پرچی یا کسی دیگر سرکاری دستاویز کی کاپی شامل ہے جس پر ان کا نام اور پتہ درج ہو۔

پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹرز کیا کریں؟

پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹرز جنہوں نے انتخابی دن تک شناخت فراہم نہیں کی، وہ اب بھی حلفیہ (affidavit) بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکتے ہیں، البتہ وہ اپنے پولنگ اسٹیشن کے اسکینر کے ذریعے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *