رپورٹ : سیّد حاجب حسن
نیو یارک : مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں نئی جدت اور تخلیقی سوچ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک منفرد ایونٹ “AI Show Not Tell Ditch The Deck” نیویارک شہر میں منعقد ہوا۔
جس نے ٹیکنالوجی کے شائقین، بانیان، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا۔اس ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کہ روایتی “Demo Dayکے برعکس یہاں کوئی پریزنٹیشن سلائیڈز یا پاور پوائنٹ نہیں تھیں بلکہ اسٹارٹ اپس اور ماہرین نے اپنی تخلیقات کو براہِ راست عملی مظاہروں کے ذریعے پیش کیا۔
ایونٹ کا مقصد یہ تھا کہ “باتوں سے زیادہ عمل دکھایا جائے یعنی مصنوعی ذہانت کے ان جدید پروڈکٹس کو لوگوں کے سامنے عملی طور پر متعارف کرایا جائے جن سے دنیا بدل سکتی ہے۔“Ditch The Deck” ایک سوشل اور ٹیکنالوجی نیٹ ورکنگ میٹ اپ ہے، جسے خاص طور پر نیویارک کے ٹیکنالوجسٹ، بانیانِ کمپنی، ڈویلپرز اور سرمایہ کاروں کے لیے ترتیب دیا گیا۔
شرکاء نے ایونٹ میں لائیو پروڈکٹ ڈیموز، تخلیقی تجربات اور نیٹ ورکنگ سے لطف اٹھایا۔منتظمین کے مطابق، اس تقریب کا مقصد صرف باتوں یا نظریات پر نہیں بلکہ “حقیقی جدت کے مظاہرے” پر توجہ دینا تھا۔ایونٹ کے دوران مختلف اسٹارٹ اپس نے اپنے AI پر مبنی پروڈکٹس اور سلوشنز متعارف کرائے جنہیں حاضرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
تقریب کے انعقاد میں Gunderson Dettmer، Mercury، اور Vouch نے اسپانسرشپ فراہم کی، جنہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوان موجدوں اور ٹیک انوویٹرز کے لیے نئی راہیں کھولتے ہیں۔ایونٹ کے اختتام پر منتظمین نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرز کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکے۔
