ترکی کے وزیر اعظم نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو کارآمد قرار دیا۔
رپورٹ: عاطف خان
نیویارک، 24 ستمبر : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نیویارک میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں عرب و اسلامی ممالک کے منتخب سربراہان کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم پاکستان نے بھی شرکت کی۔
اس اجلاس میں یورپی یونین کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران خطے کی سیاسی و اقتصادی صورتحال، سرمایہ کاری کے مواقع اور امن و استحکام کے معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ خصوصی نشست اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر علیحدہ طور پر رکھی گئی تھی، تاکہ عرب و اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کردار اور تعاون پر براہِ راست اور تفصیلی گفتگو کی جا سکے۔ مبصرین کے مطابق یہ ملاقات علاقائی تعاون اور عالمی تعلقات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔