آج دنیا بھر بچوں کاعالمی دن منایاجارہاہے
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی ویب سائیٹ پر آج کے دن کا موٹو ہےمیرا دن، میرے حقوق‘‘۔آج کے دن کی مناسبت سے پیغام بھی جاری کیا ہے۔
’’ہر بچے کی آواز سنیں، ہر بچے کے حق کے لیے کھڑے ہوں! یومِ اطفال صرف ایک دن نہیں، یہ ایک عہد ہے، بچوں کے لیے اور بچوں کی جانب سے یہ دن یاد دلاتا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں ہربچہ حقوق کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ تحفظ کا حق، تعلیم کا حق اور اپنی آواز بلند کرنے کا حق لیکن حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی سورج طلوع ہوتا ہے، لاکھوں بچے ایک ایسی دنیا میں جاگتے ہیں، جو اُن کے فیصلوں سے نہیں بنی۔ اُن کے خواب، اُن کی امیدیں اور اُن کے حقوق اکثر نظرانداز ہو جاتے ہیں۔
