لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک میں میسیز تھینکس گیونگ پریڈ کی 100ویں سالگرہ، تیاریاں عروج پر

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کی لازوال اور تاریخی روایت 100 ویں میسیز تھینکس گیونگ ڈے پریڈ (100th Macy’s Thanksgiving Day Parade) کے انعقاد میں محض چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ لاکھوں شائقین مین ہٹن کے اپر ویسٹ سائڈ (Upper West Side) سے لے کر ہیرالڈ اسکوائر (Herald Square) میں میسیز کے فلیگ شپ اسٹور کے سامنے تک پھیلے ہوئے پریڈ کے راستے پر جمع ہو کر اس تاریخی جشن کا نظارہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس پریڈ کا آغاز 1924ء میں ہوا تھا اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران تین سال کے وقفے کے سوا یہ ہر سال تعطیلات کے سیزن کی ایک نمایاں علامت اور سالانہ روایت بن چکی ہے۔

ملک بھر کے ناظرین 100 ویں میسیز تھینکس گیونگ ڈے پریڈ جمعرات، 26 نومبر کو تمام ٹائم زونز میں صبح 8:30 بجے براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

100 ویں پریڈ میں شامل کیے جانے والے نئے دیوہیکل غباروں میں مشہور کارٹون کردار جو کول اسنوپی (Joe Cool Snoopy) شامل ہے جو اپنے مخصوص چشمے میں وُڈ اسٹاک (Woodstock) کے ہمراہ نظر آئے گا، اس کے علاوہ بلیوئی (Bluey)، ہیلو کٹی (Hello Kitty)، انڈر ڈاگ (Underdog)، بکارو باب دی منین (Buckaroo Bob the Minion)، ارل دی اسکوائرل (Earl the Squirrel)، بلی برائٹ پا (Billie Brightpaw) اور سورسررز اپرنٹس مکی (Sorcerer’s Apprentice Mickey) بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

پریڈ میں ای جے اے ای (EJAE)، انڈیگو گرلز (Indigo Girls)، نیٹلی مرچنٹ (Natalie Merchant)، بہا مین (Baha Men)، نتاشا بیڈنگ فیلڈ (Natasha Bedingfield)، بلوز ٹریولر (Blues Traveler)، ڈیوو (DEVO)، فیڈ (Feid)، مکینا گریس (Mckenna Grace)، آئیکونا پاپ (Icona Pop)، ال وولو (Il Volo)، وائکلف جین (Wyclef Jean)، جیمی ملر (Jamie Miller)، ریان پیٹر مرفی (Ryan Peter Murphy)، لیسلی اوڈم جونیئر (Leslie Odom Jr.)، انتھونی راموس (Anthony Ramos)، رائز (RIIZE) اور اسمیش ماؤتھ (Smash Mouth) اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

رواں سال کے مارچنگ بینڈز میں ڈوبنز-بینیٹ ہائی اسکول مارچنگ بینڈ (ٹینیسی)، جیمز ایف برنز ہائی اسکول بینڈ (ساؤتھ کیرولائنا)، این کوا علی ہوائی آل اسٹیٹ مارچنگ بینڈ (ہوائی)، پرائیڈ آف پیئر لینڈ مارچنگ بینڈ (ٹیکساس)، دی کونکورڈ ہائی اسکول مارچنگ منٹ مین (انڈیانا)، یونیورسٹی آف الاباما “ملین ڈالر بینڈ” (الاباما) اور یونیورسٹی آف کنیکٹی کٹ مارچنگ بینڈ (کنیکٹی کٹ) شامل ہیں۔

عوام تھینکس گیونگ سے ایک روز قبل 25 نومبر کو دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری (American Museum of Natural History) کے باہر سالانہ تقریب میں دیوہیکل غباروں میں ہوا بھرنے کا عمل قریب سے دیکھ سکیں گے۔

شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویسٹ 72 ویں اسٹریٹ اور کولمبس ایونیو سے داخل ہوں، جبکہ دیکھنے کا علاقہ کولمبس ایونیو اور سینٹرل پارک ویسٹ کے درمیان ویسٹ 77 ویں سے ویسٹ 81 ویں اسٹریٹ تک میوزیم کے گرد محیط ہوگا۔