لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

میئرزہران ممدانی کاصدرٹرمپ سےرابطہ،قتل ہونے والےبچےJavits Frimpong کی والدہ کےویزے کی فوری منظوری

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی میں ایک کمسن بچے جاوٹس فریمپونگ (نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی میں ایک کمسن بچے جاوٹس فریمپونگ (Javits Frimpong) کے المناک قتل کے بعد سٹی انتظامیہ کی کاوشوں سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نیویارک سٹی کے میئر زہران کوامے مم دانی (Mayor Zohran Kwame Mamdani) نے ایک باضابطہ بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے مقتول بچے کی والدہ کے لیے امریکہ آمد کے ویزے کی فوری منظوری دے دی ہے۔

میئر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “کسی بھی بچے کا قتل ایک ایسا درد ہے جو کسی بھی والدین کو برداشت نہیں کرنا چاہیے، خصوصاً اس وقت جب وہ اپنے بچے سے ہزاروں میل دور ہوں۔ جاوٹس فریمپونگ کی والدہ اس بات کی حقدار ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو خود سامنے دیکھ کر آخری الوداع کہہ سکیں۔”

میئر ممدانی کے مطابق انہوں نے معاملے کی نزاکت اور انسانی ہمدری کی بنیاد پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست فون پر بات کی، جس پر صدر ٹرمپ نے فوری طور پر بچے کی والدہ کا ویزا منظور کرنے سے اتفاق کیا تاکہ وہ تدفین اور آخری رسومات میں شریک ہو سکیں۔

سٹی میئر نے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ “اس وقت پورا نیویارک شہر اس عظیم اور دلخراش سانحے پر غمزدہ اور سوگوار ہے”۔) کے المناک قتل کے بعد سٹی انتظامیہ کی کاوشوں سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نیویارک سٹی کے میئر زہران کوامے مم دانی (Mayor Zohran Kwame Mamdani) نے ایک باضابطہ بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے مقتول بچے کی والدہ کے لیے امریکہ آمد کے ویزے کی فوری منظوری دے دی ہے۔

میئر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “کسی بھی بچے کا قتل ایک ایسا درد ہے جو کسی بھی والدین کو برداشت نہیں کرنا چاہیے، خصوصاً اس وقت جب وہ اپنے بچے سے ہزاروں میل دور ہوں۔ جاوٹس فریمپونگ کی والدہ اس بات کی حقدار ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو خود سامنے دیکھ کر آخری الوداع کہہ سکیں۔”

میئر ممدانی کے مطابق انہوں نے معاملے کی نزاکت اور انسانی ہمدری کی بنیاد پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست فون پر بات کی، جس پر صدر ٹرمپ نے فوری طور پر بچے کی والدہ کا ویزا منظور کرنے سے اتفاق کیا تاکہ وہ تدفین اور آخری رسومات میں شریک ہو سکیں۔

سٹی میئر نے اپنے بیان کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ “اس وقت پورا نیویارک شہر اس عظیم اور دلخراش سانحے پر غمزدہ اور سوگوار ہے”۔