لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کل سےپاکستان کادوروزہ سرکاری دورہ،

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس (António Guterres) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر منگل کے روز پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اس اہم دورے کے دوران وہ ملک کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اپنے قیام کے دوران یو این سیکریٹری جنرل صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی سلامتی، عالمی امن اور کلائمٹ چینج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یو این ایم او جی آئی پی (UNMOGIP) کا دورہ: انتونیو گوتریس بھارت اور پاکستان میں قائم اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ (UNMOGIP) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

یو این سیکریٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے ہیڈکوارٹرز بھی جائیں گے جہاں انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور پاکستان کے مج مجوزہ امدادی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ دورہ پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے ساتھ دیرینہ تعاون کے اعادے اور عالمی و علاقائی صورتحال پر مشاورت کا اہم موقع فراہم کرے گا، جہاں عالمی امن و ترقی کے لیے سیکریٹری جنرل کی خدمات کو سراہا جائے گا۔

پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے، جبکہ یہ دورہ دونوں کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔