لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کاتاریخی انفراسٹرکچرمنصوبہ:میئر زوہران مامدانی کا BQE ‘ٹپل کینٹی لیور’کی 4 بلین ڈالرکی مرمت کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک شہر کے میئر زوہران مامدانی اور محکمہ ٹرانسپورٹیشن (NYC DOT) کے کمشنر مائیک فلن نے بروکلین-کوئینز ایکسپریس وے (BQE) کے زیرِ انتظام حصے کی تعمیرِ نو اور مرمت کے 4 بلین ڈالر کے جامع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

20 سال پرانا اور روزانہ 1,30000 سے زائد گاڑیوں کا بوجھ اٹھانے والا یہ ایکسپریس وے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے، جس کی مرمت اب ناگزیر ہو چکی تھی۔

تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے فرمان اسٹریٹ (Furman Street) پر ایک عارضی دو منزلہ ہائی وے بائی پاس بنایا جائے گا۔ یہ عارضی راستہ مشہور ‘بروکلین ہائٹس پرومینیڈ’ کے منظر کو متاثر نہیں کرے گا۔

تقریباً 4 بلین ڈالر لاگت کا یہ 10 سالہ بحالی کا منصوبہ 2030 میں شروع ہوگا، جس سے BQE سینٹرل کی عملی مدت میں مزید 40 سال کی توسیع ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت کمزور کنکریٹ، زنگ آلود اسٹیل کی مرمت، نکاسی آب کے بہتر نظام، نئی لائٹنگ اور حفاظتی باڑ کی تنصیب شامل ہے۔

نیویارک کا محکمہ ٹرانسپورٹیشن رواں سال کے آخر میں ماحولیاتی جائزے (CEQR) اور عوامی مشاورت کے عمل کا آغاز کرے گا، جس کی حتمی رپورٹ 2028 کی گرمیوں میں متوقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی، نیویارک شہر اور ریاست گرین وے، تھرڈ ایونیو کی ری ڈیزائننگ، اور انٹر بورو ایکسپریس جیسے پبلک ٹرانزٹ اور سستے وائیا ٹرانسپورٹیشن کے منصوبوں میں بھی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

میئر مامدانی کا کہنا تھا کہ ہم اب مزید “مثالی حل” کے انتظار میں دہائیاں ضائع نہیں کر سکتے۔ یہ منصوبہ شہر کو بلا تعطل چلانے اور کروڑوں شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔