لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

واٹس ایپ کاچینل ایڈمنزکیلئےبڑاتحفہ:شیڈولنگ فیچرکی تیاری شروع

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد: دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے چینل ایڈمنز کے لیے ایک زبردست اور کارآمد فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت ایڈمنز اپنی اپڈیٹس کو پہلے سے تیار کر کے مخصوص تاریخ اور وقت پر شیڈول کر سکیں گے، جو مقررہ وقت پر خودکار طور پر شائع ہو جائیں گی۔

ایڈمنز کو اپڈیٹ کی اشاعت کے وقت آن لائن رہنے یا ایپ کھلی رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

میسج شیڈول کرنے کے لیے سینڈ (Send) بٹن کو کچھ دیر دبا کر رکھنا ہوگا، جس کے بعد تاریخ اور وقت کا آپشن ظاہر ہوگا۔

شیڈول کی گئی تمام اپڈیٹس چینل کے ‘انفو سیکشن’ میں نظر آئیں گی، جہاں سے ایڈمنز انہیں اشاعت سے قبل دیکھ اور تبدیل یا ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.33.5 میں دیکھا گیا ہے اور ابھی عام یا بیٹا صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔