لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

کیااین بی اےچیمپئن کارل اینتھنی ٹاؤنزکا مستقبل کوچنگ میں ہے؟نیویارک میں نوجوانوں کےلیےسمرکیمپ کاانعقاد

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک نکس (New York Knicks) کے اسٹار سینٹر اور این بی اے (NBA) چیمپئن کارل اینتھنی ٹاؤنز (Karl-Anthony Towns) نے اتوار کے روز اپنی جرسی اتار کر سیٹی سنبھال لی اور مستقبل کے باصلاحیت باسکٹ بال کھلاڑیوں کے لیے ایک خصوصی سمر کیمپ کی میزبانی کی۔

اس سمر کیمپ کا انعقاد نیویارک کی ساؤتھ اسٹریٹ پر واقع معروف اسپورٹس فسیلیٹی ’باسکٹ بال سٹی‘ (Basketball City) میں کیا گیا، جہاں ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو باسکٹ بال کے گر سکھائے گئے۔

کیمپ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اسکل سیشنز، مختلف گیمز اور باسکٹ بال کی جدید تکنیکس پر مبنی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔

ایونٹ کے اختتام پر بچوں میں انعامات اور گفٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

کیمپ میں شرکت کرنے والے ہر بچے کو این بی اے چیمپئن کارل اینتھنی ٹاؤنز کے ساتھ انفرادی تصویر بنوانے کا موقع بھی ملا۔

کیمپ میں کارل اینتھنی ٹاؤنز کی جاندار دلچسپی اور بچوں کی بہترین انداز میں رہنمائی کے بعد کھیل کے حلقوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹاؤنز کا مستقبل ایک کامیاب کوچ کے طور پر ابھر سکتا ہے یا نہیں۔