لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

NYC Students to Start New Academic Year on Sept 10, 2026

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: موجودہ تعلیمی سال کے اختتام میں ابھی ایک ماہ سے زائد کا عرصہ باقی ہے، تاہم نیویارک سٹی محکمہ تعلیم (DOE) نے اگلے تعلیمی سال 2025-2026 کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔

نیویارک کے تمام سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کی پہلی گھنٹی بدھ، 10 ستمبر 2026 کو بجے گی۔

پہلی چھٹی: طلباء کو سال کی پہلی چھٹی 22 ستمبر کو ‘یوم کپور’ (Yom Kippur) کے موقع پر ملے گی۔

ستمبر کے آخری ہفتے سے پیرنٹ ٹیچر کانفرنسز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، جس میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کیلنڈر کے مطابق، تعلیمی سال 2025-2026 کا آخری دن 26 جون 2026 ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ابھی سے ان تاریخوں کے مطابق اپنی چھٹیوں اور دیگر مصروفیات کی منصوبہ بندی کر لیں۔