لاہور: امریکی قونصل جنرل اسٹیسن سینڈرز (CG Stetson Sanders) نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہور کی ‘فریڈم 250’ (Freedom 250) تقریبات کا شاندار آغاز کر دیا ہے۔
اس خاص موقع پر قلعے کے تاریخی اور عالمی سطح پر مشہور ‘عالمگیری گیٹ’ اور ‘پکچر وال’ کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے 250 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے خوبصورت روشنیوں سے منور کیا گیا۔

یہ تقریب جہاں آزادی، مواقع، جدت اور قیادت جیسے دیرینہ امریکی اصولوں کی عکاس تھی، وہیں اس نے پاکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے امریکہ کے طویل مدتی عزم کو بھی نمایاں کیا۔
امریکی حکومت کی جانب سے 12.5 لاکھ ڈالر (1.25 Million USD) کی سرمایہ کاری کے ذریعے شاہی قلعہ لاہور کے اندر 8 تاریخی یادگاروں کو محفوظ اور بحال کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کس طرح امریکی شراکت داری اور مہارت آنے والی نسلوں کے لیے عالمی اہمیت کے حامل مقامات کے تحفظ میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

جیسے ہی امریکہ اپنے آزادی کے 251 ویں سال میں قدم رکھ رہا ہے، وہ پاکستان کے ساتھ ایسے تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور نئے مواقع پیدا کرنے کا باعث بنیں۔





